The words you are searching are inside this book. To get more targeted content, please make full-text search by clicking here.
Discover the best professional documents and content resources in AnyFlip Document Base.
Search
Published by , 2016-06-04 03:09:06

TANQEED_2016_06_04_09_00_03_405

TANQEED_2016_06_04_09_00_03_405

‫بےبس سمجھ کے اس نے مجھے زخمی کر دیا"‬
‫اس کو خبر نہیں تھی خدا میرے ساتھ ہے‬

‫اس کو بہت ہی ناز تھا اپنے عروج پر‬
‫"وہ بے خبر تھا تیز ہوا میرے ساتھ ہے‬

‫ہمیں انکار کی جرات کبھی ایسے نہیں ہوتی"‬
‫"پرانی وضع کے ہم لوگ کچھ آداب رکھتے ہیں‬

‫ہم اپنے واسطے دکھ درد کے اسباب رکھتے ہیں"‬
‫"ہم اپنے ساتھ ہی دشمن صفت احباب رکھتے ہیں‬

‫کہاں جاؤ گے ٹھہرو تو سہی بات سنو"‬
‫"اتنی عجلت تو نہیں اچھی پریشانی میں‬

‫ان کے ہاں‘ لفظ عصری زندگی کے دلیك معاملات کو بیان"‬
‫کرنے میں‘ کسی لسم کی دشواری محسوس نہیں کرتےە‬
‫میں اتنا کچھ لکھ کر‘ تشنگی محسوس کر رہا ہوںە میری‬

‫‪:‬تشنگی ان کی تشنگی سے‘ مختلؾ نہیںە کہتے ہیں‬
‫یہ کیسی پیاس ہے پانی جسے بجھا نہ سکے‬
‫"لگی ہے آگ بدن میں‘ ہمیں خبر نہ ہوئی‬

‫محتاج دعا‬
‫یاسر شاہ‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9246.0‬‬

‫شریؾ ساجد کی ؼزلوں کے ردیؾ‬

‫محترم جناب ڈاکٹر صاحب‬
‫بعد التحیات الطیبہ‬

‫بہت عمدہ تجزئیہ کیا آپ نے‪ ،‬داد حاضر ہے اور کتاب‬
‫جیسے ہی ملی انشا اللہ مطالعہ ہو گا‬
‫شاد رہئے اور آباد رہئے‬
‫خاکسار‬
‫اظہر‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9362.0‬‬

‫بازگذشت‬

‫مکرمی حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬
‫یمین جانئے کہ کتاب دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیاە یہ تو‬

‫خاصے کی چیز ہےە انشا اللہ اس سے مستفید ہوتا رہوں‬
‫گاە احباب سے گذارش ہے کہ لنک کو بچا کر رکھ لیں اور‬

‫اطمینان سے کتاب پڑھیںە شکریہ‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9446.0‬‬

‫عربی کے اردو پر لسانیاتی اثرات ایک جائزہ‬

‫مکرمی حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬
‫آپ ادھر کچھ عرصہ سے اردو انجمن میں نظرنہیں آرہے‬
‫ہیںە آپ کو ایک خط بھی لکھ چکا ہوںە اللہ سے دعا ہے‬
‫کہ آپ بعافیت ہوں اور انجمن کو بھولے نہ ہوںە میں زندگی‬
‫کی تگ ودو میں ایسا گرفتار رہا کہ آپ کی تخلیمات کی‬

‫جانب رخ نہ کرسکا‪ ،‬نادم ہوںە سوچاکہ اب آیا ہوں تو آپ‬
‫کے پچھلی تحریریں دیکھ لوںە سو آج عربی زبان کے‬
‫اردو پر اثرات سے متعلك یہ مضمون دیکھ رہا ہوں اور‬

‫عش عش کر رہا ہوںە‬

‫ویسے دیکھنے میں یہ مضمون آسان معلوم ہوتا ہے کہ‬
‫چند کتابیں دیکھ کر ان سے کچھ باتیں اخذ کر لی جائیں تو‬
‫مضمون ہوجاتا ہے لیکن یہ تو لکھنے والا ہی جانتا ہے کہ‬
‫اسیے ممالے کی تشکیل میں کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں‪،‬‬
‫کیسی دماغ سوزی کرنا ہوتی ہے اورکس طرح اپنے کام‬
‫کی باتوں کو مرتب کرکے لاری کو پہنچانا پڑتا ہےە سبحان‬
‫اللہ! کیا خوب تحریر ہےە آپ نے جس دلسوزی سے یہ کام‬

‫کیا ہے اس کا اجر تو اللہ ہی دے گاەہم نا اہل بندے تو‬
‫صرؾ اس سے مستفید ہی ہوسکتے ہیں اور یہ دعا کرتے‬
‫ہیں کہ ایسا کام کرنے کی توفیك اور اہلیت ہم کوبھی حاصل‬
‫ہوەآمینە آپ کی محنت اور آپ کاعلم اپنے جواب آپ ہی ہیںە‬

‫لکھتے رہئےە انشا اللہ فائدہ اٹھانے والے ہمیشہ آپ کو‬
‫اپنی دعائے خیر میں یاد رکھیں گےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9490.0‬‬

‫تنمیدی و لسانیاتی جائزے‬

‫‪http://online.fliphtml5.com/pkva/aqkr/‬‬

‫مکرمی حسنی صاحب‪ :‬سلام مسون‬
‫ایک طویل مدت کے بعد آپ کو انجمن میں دیکھ کر دل کو‬
‫جتنی مسرت ہوئی اس کا بیان مشکل ہےە یمین کیجئے کہ‬
‫فون کرنے اور خیریت معلوم کرنے کو سوچ ہی رہا تھا کہ‬

‫آپ نظر آ گئےە اللہ آپ کو طویل عمر اور صحت سے‬
‫نوازے اور آپ اسی طرح ہم سب پرمہربان رہیںە‬

‫اپ کتاب کا جو تحفہ ساتھ لائے ہیں اس کو دیکھ کر تو دل‬
‫اور بھی خوش ہواە اسے محفوظ کر کے رکھ رہا ہوںەانشا‬
‫اللہ مطالعہ میں رہے گی اور اس کے بعد اپنے تاثرات سے‬

‫آگاہ کروں گاە عنایات اور نوازشات کے لئے ممنون و‬
‫متشکر ہوںە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9634.0‬‬

‫شجرہ لادریہ ەەەەە ایک جائزہ‬

‫!محب مکرم حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬
‫سبحان اللہ! آپ نے بہت کمال کی باتیں بیان کی ہیں اس‬
‫مضمون میںە ایک طرؾ تو یہ ہمارے اسلاؾ کے ورثے‬
‫کی بازیافت ہے‪ ،‬نہایت لطیؾ‪،‬نہایت علم افروز اور نہایت‬
‫لیمتی اور دوسری جانب الفاظ اور تراکیب کا وہ خزانہ ہے‬
‫جو اب نایاب ہوتا جا رہا ہے بلکہ ہو گیا ہےە میں پنجابی‬
‫کی بہت معمولی شد بد رکھتا ہوںە آپ کی تحریر سے معلوم‬

‫ہوا کہ اردو اورپنجابی ایک دوسرے سے کتنی متاثر ہوئی‬
‫ہیںە بیشتر پنجابی میری سمجھ میں آئیەایک آدھ ہی جگہ‬

‫مشکل پیش آئی لیکن وہ آپ کی تشریح نے حل کر‬
‫دیەجزاک اللہ خیراە‬

‫اپنی عنایات ایسے ہی لائم رکھئےە اللہ آپ کو طویل عمر‬
‫عطا فرمائےە رہ گیا راوی تو وہ بھی چین بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9786.0‬‬

‫گورنمنٹ اسلامہ کالج‘ لصور کے استاد اور ذوق شعر و‬
‫سخن‬

‫مکرم بندہ جناب حسنی صاحب‪:‬سلام مسنون‬
‫اسلامیہ کالج کے حالات و کوائؾ پڑھ کر بہت لطؾ آیاە‬

‫پنجاب نے ہمیشہ اردو کی بہت خدمت کی ہے اور اب بھی‬
‫کر رہا ہےە یہ روایت بہت پراننی اور مستحکم ہے اور انشا‬
‫اللہ لائم رہے گیە وہاں لوگوں کا ادبی اور شعری ذوق بہت‬
‫صاؾ ستھرا اور جاندار ہےە آپ کے مضمون میں صرؾ‬
‫روکھی سوکھی تفصیل ہی نہیں ہے بلکہ آپ نے وہاں کی‬
‫ادبی روح کو اپنی تحریرمیں بند کر کے پیش کیا ہےە بہت‬
‫شکریہە یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئےە بالی راوی سب چین‬

‫بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8614.0‬‬

‫فروغ و ترویج اردو کے سلسلہ میں اسلامیہ کالج لصور کا‬
‫کردار‬

‫عزیز مکرم حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬

‫اسلامیہ کالج لاہور سےتو میں والؾ تھا لیکن اسلامیہ کالج‬
‫لصور سے اس مضمون کے ذریعہ تعارؾ ہواە ؼالبا‬

‫‪ ١۹۵۶‬کا ذ کر ہے کہ اسلامیہ کالج لاہور کی ہاکی ٹیم علی‬
‫گڑھ دورے پر آئی تھی اور اس کا میچ ہماری یونی ورسٹی‬
‫سے ہوا تھاە اس زمانے میں علی گڑھ کی ہاکی ٹیم کل ہند‬
‫یونیورسٹی ہاکی کی چیمپین تھیە مجھ کو خوب یاد ہے کہ‬

‫میچ علی گڑھ کی ٹیم جیت رہی تھی کہ یکایک علی گڑھ‬
‫نے ہاتھ پیر ڈال دئے اور مہمان ٹیم کو جیتنے کا مولع‬
‫فراہم کر کے اپنی فراخ دلی کا ثبوت بہم پہنچایاە اس لصہ‬
‫سے ممصود صرؾ ہماری آپ کی تہذیب کا ذکر تھا کہ کس‬
‫طرح مہمانداری کا فرض بنھایا جاتا تھاە کچھ حد تک اب‬
‫بھی یہ روایت ہمارے یہاں لایم ہے ورنہ نئی نسل ان‬

‫نزاکتوں کی کب لایل ہےە‬

‫آپ نے جو اردو انجمن کی تفصیل دی ہے وہ ایک طرح‬
‫سے بہت دل خوش کن ہے اور دوسری جانب اس کا بار بار‬
‫ٹوٹنا اور پھر لایم ہونا کھٹکتا ہےە اردو پاکستان کی لومی‬

‫زبان ہے تو اس کا ممام زندگی کے ہر شعبہ میں ایسا ہی‬
‫ہونا چاہئےە ہندوستان کی لومی زبان ہندی ہے جب کہ‬
‫‪ ١۹۴٧‬میں ہندی کا کوئی وجود نہی تھا یہاں تک کہ‬
‫انگریزی دور کے سکوں پر اردو میں رلم درج ہوتی تھی‬
‫لیکن ہندی کا وہاں کوئی نام ونشان نہ تھاە اب یہ حال ہے‬
‫کہ ہندی کو حکومت نے بے تحاشہ پیسے خرچ کر کے وہ‬
‫فروغ دیا ہے کہ ملک کے چپہ چپہ میں اس کا رواج ہےە‬
‫کام سرکاری سطح پر زیادہ تر اب بھی انگریزی میں ہی‬
‫ہوتا ہے لیکن ہندی بہت عام ہو گئی ہےە اور اس کو لومی‬

‫زبان کی حیثیت سےعام ہونا بھی چاہئے‬

‫پاکستان میں بھی ایسا ہی ہونا چاہئےە آپ کا کالج لائك صد‬
‫تحسین ہے کہ اس سلسلے میں مستمل کوشاں ہےە اللہ‬
‫کامیاب کرےە آپ جیسے سرفروش ہیں تو کامیابی یمینی‬

‫ہےە ہم سب کی دعائیں آپ لوگوں کےساتھ ہیںە بالی راوی‬
‫سب چین بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8485.0‬‬

‫فارسی کے پاکستانی زبانوں پر لسانی اثرات‬
‫پنجابی‬

‫مکرمی و محترمی حسنی صاحب‪ :‬سلام علیکم‬

‫آپ نے مضامین کا جو سلسلہ شروع کیا ہے وہ اس لدر‬
‫دلچسپ اور مفید مطلب ہے کہ ایک مضمون پڑھ کر‬
‫دوسرے کا انتظار کرنے لگتی ہوںە معلوم نہیں آپ نے‬

‫کتنی محنت سے یہ کام کیا ہےە افسوس اس کا ہے کہ کم‬
‫لوگوں نے اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہےە میں‬
‫معذرت چاہتی ہوں کہ اس سے لبل نہ لکھ سکی صرؾ یہ‬
‫سوچ کر کہ سلسلہ مکمل ہولے تو ایک بار ہی لکھوںە‬
‫میری جانب سے دلی شکریہ لبول فرمائیےە کیا یہ مضمون‬

‫آپ کی کسی کتاب کا حصہ ہے یا کسی پی ایچ ڈی کے ممالہ‬
‫پر اس کی بنیاد ہے؟ از راہ کرم ایسے کام جاری رکھیںە‬
‫جزاک اللہ خیرا‬

‫مہر افروز‬

http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8047.0

‫فارسی کے پاکستانی زبانوں پر لسانی اثرات‬
‫پشتو‬

janaab Dr Hasni SaaHeb: salaam
bohat dilchasp silsilah hai. dilee shukriyah
qubool keejiye. agar apne mazaameen kaa
maaKhaz (source) bhee likh diyaa kareN to

‫‪behtar ho gaa.‬‬

‫‪Sarwar A. Raz‬‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8044.0‬‬

‫خوش بُو کے امین‬

‫!مکرمی ومحترمی حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬
‫یمین کیجئے کہ میں سوچ رہا تھا کہ عرصہ سے آپ یہاں‬

‫نظر نہیں آئےە کہیں ایسا تو نہیں ہے کہ چونکہ یہاں‬
‫لکھنے پڑھنے والے معدودے چند رہ گئے ہیں آپ دل‬
‫برداشتہ ہو کر انجمن سے کنارہ کش ہو گئے ہیںە آپ کا یہ‬
‫انشائیہ دیکھا تو دل باغ باغ ہو گیاە اللہ آپ کو طویل عمر‬
‫اور صحت سے نوازے اور آپ اسی طرح گلشن اردو میں‬

‫پھولوں کی بارش کرتے رہیںە‬
‫آپ کا انشائیہ پڑھ کر دل بھر آیا‪ ،‬کیسے کیسے لوگ یاد‬

‫آئے‪ ،‬کیسی کیسی یادوں نے دل پر کچوکے لگائے اور‬
‫آنکھوں میں کیسے کیسے مناظر گھوم گئےە دل ملول ہوا‬
‫اور بہت ملول ہواە لیکن انشائیہ کے آخر میں جو امید اور‬
‫خوش آئند مستمبل کی نوید ملی وہ بہت تمویت کا باعث‬
‫ہوئیە آپ کے بارے میں جو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بہت‬
‫اچھا لکھتے ہیں وہ بالکل صحیح کہتے ہیںە آپ کے للم‬
‫میں درد ہے‪ ،‬کسک ہے‪ ،‬علم ہے‪ ،‬ماضی کی گونج ہے‪،‬‬
‫حال کا پیام نو ہے اور مستمبل کی نوید نوە پھر اور کس‬
‫چیز کی کمی ہے جو ہم شکوہ کریں یا دل چھوٹا کریںە دعا‬

‫ہے کہ آپ اسی طرح لکھتے رہیںە اور شادکام رہیںە‬

‫افسوس اس کا ہے کہ آپ کو پڑھنے والے بہت کم ہیںە‬
‫لیکن اس کا علاج کیا ہے یہ نہیں معلومە خیر کوئی بات‬
‫نہیںە پھول کی خوشبو کے لئے ضروری نہیں کہ پھول ہاتھ‬
‫ہی میں ہوە وہ خود ہوا کے دوش پر سوار کونے کونے‬
‫میں پہنچ جاتی ہے اور سب کو شادکام کرتی ہےە انشائیہ کا‬

‫بہت بہت شکریہە‬

‫بالی راوی سب چین بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=9832.0‬‬

‫چار چہرے‬
‫افسانہ‬

‫محب مکرم حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬

‫آپ کا مختصر انشائیہ دیکھا تو مجھ کو ‪ ١۹۴۸‬کے آس‬
‫پاس والد مرحوم کا لکھا ہوا ایک مضمون ‪:‬عورت کی‬
‫فطرت‪ :‬یاد آ گیا جس کالب لباب یہ تھا کہ یہ معمہ اب تک‬
‫حل ہوا ہے اور نہ آئندہ اس کے حل ہونے کی کوئی امید‬
‫ہےە آپ کاانشائیہ دیکھا کہ آخری چند سطروں میں آپ نے‬
‫خیال ظاہر کیے ہے کہ ان چار چہروں کے مطالعہ سے یہ‬
‫گتھی سلجھ سکتی ہےە میں صرؾ جذباتی طور پر ہی نہیں‬

‫بلکہ فکری سطح پربھی والد مرحوم سے زیادہ متفك ہوںە‬
‫آپ جب اس معمہ کو سمجھ لیں تو اپنے ارادت مندوں کو‬
‫ضرور حل سے آگاہ کیجئے گا! ‪ ):‬بالی رہ گیا راوی تو‬

‫وہ چین بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8365.0‬‬

‫بکھری یادیں‬
‫افسانہ‬

‫بھلاتا لاکھ ہوں لیکن برابر یاد آتے ہیں‬
‫ا ِلہی ترک الفت پر وہ کیوں کر یاد آتے ہیں‬

‫نہیں آتی جو یاد ان کی تو برسوں تک نہیں آتی‬
‫مگر جب یاد آتے ہیں تو اکثر یاد آتے ہیں‬

‫حمیمت کھل گئی حسرت ترے ترک محبت کی‬
‫تجھے تو اب وہ پہلے سے بھی بڑھ کر یاد آتے ہیں‬

‫عزیز مکرم حسنی صاحب‪ :‬سلام مسنون‬
‫آپ کا انشائیہ پڑھا تو مولانا حسرت موہانی کے یہ اشعار‬
‫زبان پر آگئے جوبہت با مولع تونہیں ہیں لیکن ایسے بے‬
‫مولع بھی نہیں ہیں! آپ کا انشا ئیہ بہت جذباتی ہے اور‬
‫چونکہ یہ یادوں سے وابستہ ہے اس لئے ایسا ہی ہونا‬
‫بھی چاہئے تھاە پڑھ کر لطؾ آیاە آپ کو زبان وبیان پر بہت‬
‫اچھا عبور حاصل ہے اور ظاہر ہے کہ یہ برسوں کی علمی‬
‫کاوشوں اور وسیع مطالعہ کا نتیجہ ہےە کیا آپ کی افسانوں‬
‫یا انشائیوں کی کوئی کتاب بھی ہے؟ اگر نہیں ہے تو ہونی‬
‫چاہئے! ایک دلچسپ اور کامیاب انشائیہ پر خادم کی داد‬

‫لبول کیجئے اور دعائے خیرمیں یاد رکھئےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8358.0‬‬

‫آخری کوشش‬
‫افسانہ‬

‫! مکرم بندہ جناب حسنی صاحب‪ :‬تسلیمات‬

‫فی زمانہ نثر نگاری کا فن زنگ آلود ہو چلاہےە کوئی‬
‫رسالہ بھی اٹھا کر دیکھئے توسوائے چند اوسط درجہ کے‬

‫افسانوں اور چند منظومات (ؼزل اور آزاد نظمیں) کے‬
‫علاوہ کچھ اور نظر نہیں آتاە ماضی میں رسالوں میں ادبی‪،‬‬
‫علمی اور تحمیمی مضامین کثرت سے ہوا کرتے تھےە تنمید‬
‫و تبصرہ فن کی حیثیت سے سیکھے اور سکھائے جاتے‬
‫تھے اورافسانہ نگاری بھی اونچے معیار کی حامل تھیە اب‬

‫ادب پر ایک عمومی زوال تو طاری ہے ہی نثر نگاری‬
‫خصوصا اضمحلال کا شکار ہےە ؼزل کہنا لوگ آسان‬
‫سمجھتے ہیں (حالانکہ ایسا نہیں ہے)ە ؼزل میں ولت کم‬
‫لگتا ہے اور نظم میں اور نثر میں زیادہ ە نثر مطالعہ اور‬
‫تحمیك بھی چاہتی ہے جس سے ہماری نئی نسل بیگانہ ہو‬
‫کر رہ گئی ہےە یہ ظاہر ہے کہ کوئی زبان بھی صرؾ ایک‬
‫صنؾ سخن کے بل بوتے پر پھل پھول نہیں سکتی لیکن‬
‫اردو والے اس معمولی سی حمیمت سے یا تو والؾ ہی‬
‫نہیں ہیں یا دانستہ اس سے صرؾ نظر کر رہے ہیںە‬
‫انٹرنیٹ کی اردو محفلیں بھی اسی مرض کا شکار ہیں اور‬
‫وہاں بھی سوائے معمولی ؼزلوں کے (جن میں سے بیشتر‬

‫تک بندی ہوتی ہیں) کچھ اور نظر نہیں آتاە آپ کی‬
‫نثرنویسی میں مختلؾ کوششیں اس حوالے سےنہایت‬
‫خوش آئند ہیںە آپ مطالعہ کرتے ہیں ‪،‬سوچتے ہیں اور‬
‫انشائیے لکھتےہیںە اس جدو جہد کو لائم رکھنے کی‬
‫ضرورت ہےە میں اپی مثال کسی خودستائی کی شہ پر نہیں‬
‫دیتا بلکہ دوستوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ شوق‪،‬محنت اور‬
‫لگن ہو تو بہت کچھ ہو سکتا ہےە میں نے انجینیرنگ پر‬
‫نصابی کتابیں لکھی ہیںە ان کے علاوہ ؼزل‪ ،‬نظم‪ ،‬افسانے‪،‬‬
‫ادبی مضامین‪ ،‬تحمیمی مضامین‪ ،‬ادبی تنمید وؼیرہ سب ہی‬

‫لکھا ہےە یمینا سب کچھ اعلی معیار کا نہیں ہے لیکن‬
‫بیشتر اچھے معیار کا ہے اور ہندو پاک کے معتبر اور‬
‫مولر رسالوں میں شائع ہوتا ہےە میں آپ کی انشائیہ‬
‫نگاری کا مداح ہوں اور درخواست کرتا ہوں کہ برابر‬

‫لکھتے رہہئےە‬

‫زیر نظر انشائیہ اچھا ہے لیکن یہ مزید بہتر ہو سکتا تھا‬
‫سو اپ ولت کے ساتھ خود ہی کر لیں گےە خاکسار کی داد‬

‫حاضر ہے ە بالی راوی سب چین بولتا ہےە‬

‫سرور عالم راز‬

‫ُمحترم جناب ڈاکٹر ممصود حسنی صاحب! سلام‬

‫اس تحریر پر ہم ُکچھ نہ لکھیں گےە فمط یہی کہ اسے پڑھ‬
‫کر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیںە اور تحریر کے اختتام‬

‫کے لریب سانسیں ُرک جاتی ہیںە اور پھر منہ ک ُھلا کا ک ُھلا‬
‫رہ جاتا ہےە اس کے اندر جو کرب ہے اور جو ُکچھ یہ‬

‫انگلیاں لکھنے کو دوڑ رہی ہیں‪ ،‬اُسے بصد مشکل روکتے‬
‫ہوئے‪ ،‬ایک بار پھر سے بھرپور داد ەەە‬

‫دُعا گو‬
‫وی بی جی‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=7975.0‬‬

‫کھائی پکائی اور معیار کا تعین‬

‫معظمی جناب حسنی صاحب‪:‬سلام علیکم‬

‫آپ کے مضمون کا عنوان اگر کھائی پکائی نہ ہوتا تو میں‬
‫اس کو پڑھتی تو ضرور لیکن اس پر کچھ لکھنے کی ہمت‬
‫شاید نہ کرتیە چونکہ ہمارے معاشرے میں کھائی پکائی‬
‫کی ذمہ داری (پکائی کی حد تک) خواتین کے ہاتھ میں زبر‬
‫دستی دے دی گئی ہے اس لئے مجھ کو کچھ کہنے کا حك‬
‫تو پہنچتا ہی ہے! رہ گئی کھائی تو وہ مردوں کو (م پر زبر‬

‫کے ساتھ‪ ،‬ویسے اس کا دوسرا تلفظ بھی صحیح ہے!)‬
‫مخصوص ہے‪ ،‬چاہے وہ گریں گرائیں یا کھا کر اپنے ذوق‬
‫کا ثبوت فراہم کریںە آپ نے اپنے دلچسپ اور مزے دار‬
‫مضمون میں بالکل صحیح فرمایا ہے کہ یہ شعر یا تو کسی‬

‫‪ :‬مسخرے کا کہا ہوا ہے یا کسی بدذوق باورچی کا‬

‫پتہ چلتا ہے ساری دیگ کا بس ایک چاول سے‬
‫اٹھا کر ایک لطرہ نبض طوفاں دیکھ لیتے ہیں‬

‫بھلا ایک چاول سے ساری دیگ کا مزا کیسے پتا چلے گا‬
‫جب کہ ایک چاول سے تو یہ بھی اندازہ نہیں ہوسکتا کہ‬
‫دیگ گل گئی ہے یا اب ِھی ایک دو آنچ کی کسر ہےە چاول‬

‫کی دیگ ہو یا کوئی اور سالن‪ ،‬اس کا مزا دیگ کےمختلؾ‬
‫حصوں میں مختلؾ ہوتا ہےە یہاں تک تو آپ ٹھیک ہیں‬
‫لیکن اس کے بعد آپ کی مضمون نگاری پر آپ کا شاعرانہ‬
‫مزاج ؼالب آ گیا ہے کیونکہ آپ نے مزوں پر پانچ کی تعداد‬
‫کی شرط لگا دی ہے ە خدا جانے یہ پانچ آپ کہاں سے لے‬
‫آئےە ممکن ہے کہ لکھتے لکھتے یہ ممولہ یاد آگیا ہو کہ‬
‫"خدا پنج انگشت یکساں نہ کرد" اور آپ موج میں آ کر‬
‫اس کو دیگ پر باندھ گئے ہوں گےە میرا ذاتی خیال ہے کہ‬
‫دیگ کا مزا نہ صرؾ اس کی دیواروں‪ ،‬تلی اور چاول یا‬
‫سالن میں ڈوئی کے ممام پر منحصر ہوتا ہے بلکہ چکھنے‬
‫والے کے اپنے موڈ سے بھی اس میں فرق پڑ جاتا ہے!‬
‫اور پھر اگر چکھنے والا نہیں بلکہ والی ہو تو پھر ان‬
‫مزوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہو سکتا ہےە کچھ مزے‬
‫تو ان میں حمیمت پر مبنی ہوں گے اور کچھ ایسے ہوں‬
‫گے جو "والا" اپنی "والی" کے خوؾ یا "منھ دکھائی‬
‫محبت" کی جھونک میں بیان کرتا ہو گاە بہر حال پانچ کی‬
‫تعداد سے مجھ کو سخت اختلاؾ ہےە یہ اور بات ہے کہ‬
‫پانچ کی تعداد نمازوں کی تعداد سے مناسبت کی وجہ سے‬
‫ہمارے لئے کچھ متبرک سی ہو کر رہ گئی ہےە کیا خبرکہ‬

‫آپ کے ذہن میں کچھ ایسا ہی ہوە‬

‫میں اپ کے مضمون کے مزے میں خدا جانے کیا کیا کہہ‬
‫گئی ە اللہ معاؾ کرےە آپ بھی معاؾ کردیں ورنہ عنداللہ‬
‫ماجور ہوں گے جس کی کوئی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہےە‬
‫کوئی گستاخی ہو گئی ہو تو بصد احترام معذرت چاہتی ہوںە‬

‫مہر افروز‬

muhtaram Dr. Hasni Saaheb aur
muhtarimah Mehr Afroz Saahiba:

salaam o alekum

Dr Hasni kaa mazmoon paRh kar bohat
mazaa aayaa. ab aise likhne waale

mushkil se nazar aate hai.n. nasr kaa
likhnaa waise bhee bohat kam ho gayaa

hai aur yeh zabaan kaa bohat baRaa
nuqsaan hai. logo.n ko is jaanib tawajjuh

karne kee zaroorat hai. agar aisaa nah
huwaa to jald hee nasr nigaaree Urdu se
khatm ho jaaye gee. kaash logo.n ko is

khatre kaa ihsaas ho

mazmoon jitnaa achhaa hai utnaa hee
Mehr saaheba kaa tabsira hai. meraa
khayaal hai keh un me.n ek achhee tanz
o mizaah likhne waalee ke jaraaseem
maujood hai.n. un kee tehreer bohat
shaguftah hai aur us ko paRh kar mai.n
bohat mehzooz huwaa. meree un se
guzaarish hai keh woh meree baat par

socheN aur mizaah likhe.n

aap dono.n kaa bohat bohat shukriyah.
Allah aap dono.n ko khush rakhe

‫‪khaaksaar‬‬
‫‪Tanvir Ahmad‬‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8393.0‬‬

‫احباب اور ادارے آگاہ رہیں‬

‫مکرمی ومحترمی ڈاکٹر حسنی صاحب‪:‬سلام علیکم‬

‫میں نہ شاعر ہوں اور نہ نثرنگار اور نہ ہی نماد اس لئے‬
‫شاید آپ کے مضامین پر مجھ کولکھنا بھی نہیں چاہئےە‬
‫لیکن یہ "جرم" آج کر رہا ہوں اس لئے کہ آخر پڑھتا تو‬
‫ہوں اور تھوڑا بہت سمجھ بھی لیتا ہوں تو کیوں نہ کچھ‬

‫کہنے کی ہمت کروںە یہ ضروری نہیں ہے کہ اپ مجھ سے‬
‫اتفاق کریں یا کوئی بھی ایساکرےە آپ کے مضامین شوق‬
‫سےپڑھتا ہوںە نثرلکھنے والے آج کل خال خال ہی رہ گئے‬

‫ہیںە جہاں جائیے وہاں تک بندئے اپنی اپنی ؼزل لئے‬
‫بیٹھے ملتے ہیںە سچ پوچھئے تو اچھی ؼزل پڑھے ہوئے‬
‫مدت گزرگئیە کہیں پڑھا تھا کہ اردو ؼزل کو اردو شاعری‬

‫کی آبرو کہا گیا ہےە اب تو وہ اردو شاعری کی شامت‬
‫اعمال نظر آنے لگی ہےە ؼزل لکھنے اور کتابیں چھپوانے‬
‫والوں کی تعداد دن دونی رات چوگنی ترلی کر رہی ہے اور‬
‫ادب کا معیار اسی مناسبت سے روبہ زوال ہےە کسی کو‬
‫یمین نہ ہو تو فیس بک پر جا کر دیکھ لےە اللہ کی لدرت‬

‫! کے کرشمے نظر آ جائیں گے‬

‫ہاں تو میں کہہ رہا تھا آپ کی نثر کی اور بہک کر ؼزل پر‬
‫حملہ کر بیٹھاە آپ بہت اچھا لکھتے ہیںە مزاح‪ ،‬طنز اور‬
‫حمیمت سب کچھ آپ کی تحریر میں ہوتا ہےە کیا ہی اچھا ہو‬
‫کہ آپ اردو انجمن میں نثر نگاری کی کوئی کلاس لے‬
‫سکیںە اس میں سب سے بڑی مشکل طلبا فراہم کرنے کی‬
‫ہو گی کیونکہ کسی کو نثر لکھنے کا شوق نہیں رہ گیا ہےە‬

‫خیر ایک خیال ذہن میں آیا تھا اور میں رومیں لکھ گیاە آپ‬
‫کو میری طرؾ سے داد اور بہت سی دادە اللہ کرے زور للم‬
‫اور زیادہە ایک بات عرض کرنے کی اجازت دیجئےە یہ جو‬
‫آپ جگہ جگہ اردو میں انگلش کا تڑخا لگا تے ہیں یہ مجھ‬
‫کو بھلا نہیں لگتاە جہاں ضروری ہے وہ تو اور بات ہے‬

‫لیکن بے ضرورت ایسا کرنا میرے خیال میں اچھا نہیں‬
‫ہےە گستاخی کے لئے معذرت خواہ ہوںە چھوٹا منھ اور‬

‫بڑی بات ہو گئی ہے شایدە‬

‫آپ کے اگلے مضمون کا انتظار ہےە اس مضمون میں کچھ‬
‫کمی رہ گئی ہے کیونکہ یہ اپ کے مخصوص انداز اور‬
‫رنگ سے خالی خالی دکھائی دیاە‬

‫نیاز مند‬
‫تنویر احمد‬

‫‪http://www.bazm.urduanjuman.com/index.php?topic=8383.0‬‬

.................................


Click to View FlipBook Version