The words you are searching are inside this book. To get more targeted content, please make full-text search by clicking here.
Discover the best professional documents and content resources in AnyFlip Document Base.
Search
Published by , 2016-04-27 01:48:16

Document

Document

‫عربی کی چینی طور میں کیلی گرافی‬

‫پیش کار‬
‫مقصود حسنی‬

‫ابوزر برقی کتب خانہ‬
‫اپریل ‪٦١٠٢‬‬

‫عربی کی چینی طور میں کیلی گرافی‬

‫کسی کو یا کسی چیز کو دیکھ کر‘ اپنا اپنا یا دیکھا دیکھا سا‬
‫محسوس کرنا‘ انسیت اور مانوسیت کے زمرے میں آتا ہے۔ اسی‬
‫طرح‘ دیار غیر میں اپنے ملک کے کسی باشندے کو دیکھ کر‘‬

‫محبت آمیز خوشی ہوتی ہے۔ یہ الگ بات ہے‘ کہ وہ کوئی‬
‫دوسری زبان بولتا ہو۔ تصویر دیکھ کر‘عشق ہو جانے کی حقیقی‬

‫اور داستانی مثالیں موجود ہیں۔‬

‫خوب صورت اور نفیس سی خطاطی دیکھ کر بھی‘ سرور میسر‬
‫آتا ہے۔ کسی دوسرے ملک کے مناظر بھی‘ ہمیشہ اہل ذوق کو‘‬
‫خوش آئے ہیں۔ اپنے سے ہوں‘ تو یہ اس سے بڑھ کر بات ہوتی‬
‫ہے۔ یہ ہی صورت سماجی رسم و رواج کی ہے۔ اپنے سے‘ یا‬
‫رائی بھر مماثلت رکھتے رواج اور اطوار‘ موڈ میں خوش گوار‬
‫تبدیلی کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ہی نہیں‘ اپنے ملک کا کوئی لباس‬
‫پہنے نظر آتا ہے‘ تو وہ اچھا نہیں‘ بہت اچھا لگتا ہے۔ دیار غیر‬
‫میں‘ اپنے ملک کی کوئی خوردنی یا استعمال کی چیز‘ دیکھ کر‬

‫بڑا ہی اچھا لگتا ہے۔‬

‫مجھے چینی طور میں‘ عربی زبان کی کیلی گرافی‘ دیکھنے کا‬

‫اتفاق ہوا ہے۔ چینی لوگوں کے پڑھنے میں نہیں آ سکتی‘ ہاں‬
‫اپنی سی کا احساس‘ ضرور موجود ہے۔ انہیں یہ گمان ضرور‬
‫گزرتا ہو گا‘ کہ یہ اپنی تو نہیں ہے‘ لیکن اپنی سی ضرور ہے۔‬
‫لہذا اس سے متعلقین سے ربطہ کرنے میں‘ کوئی حرج نہیں۔ یا‬

‫کم از کم ان کو جاننے میں‘ کوئی خرابی نہیں۔‬

‫رومن اردو‘ انگریزی کا ہر جانو پڑھ سکتا ہے‘ بات کیا کی گئی‘‬
‫اس کی سمجھ سے باہر رہے گی۔ رومن خط میں لکھی اردو‘‬
‫پہلی نظر میں انگریزی ہی لگے گی۔ پڑھنے کے بعد معلوم ہو‬
‫گا‘ کہ یہ انگریزی نہیں ہے۔ جب وہ اسے پڑھے گا‘ اردو والے‬
‫بات سمجھ جائیں گے۔‬

‫یک ہنری لسانیاتی سکل یہ بھی ہے‘ کہ بہت سے لوگ قرآن‬
‫مجید پڑھے ہوتے ہیں۔ وہ عربی روانی سے پڑھ سکتے ہیں‘‬
‫لیکن اس پڑھے کے مفاہیم کیا ہیں‘ اس سے وہ آگاہ نہیں ہوتے۔‬
‫یہ انسیت یا یک ہنری لسانیاتی سکل بےمعنی اور لایعنی نہیں‬

‫رشتہ ہے۔ ہے۔ یہ ان جانی سے‘ اپنی سی کا‬

‫یہ حرفی کام‘ بڑی ذمہ داری کا ہے۔ اس ہنر سے متعلق لوگوں‬
‫نے‘ اسے بڑی نفساست اور دل جمی سے‘ انجام دیا ہے۔ بعض‬

‫جگوں پر‘ محسوس بھی نہیں ہوتا کہ یہ عربی ہے۔ اول و آخر‬
‫چینی ٹریسز معلوم ہوتے ہیں۔ اس ذیل میں‘ وہ داد و تحسین کے‬

‫مستحق ہیں۔‬

‫میرے خیال میں یہ کام ہوتے رہنا چاہیے۔ اس کا سرکاری سطع‬
‫پر اہتمام ہونا چاہیے تا کہ قومیں‘ ایک دوسرے کو اجنبی یا غیر‬
‫نہ سمجھیں اور ایک دوسرے کے قریب آئیں۔ اردو سے متعلق‬

‫لوگوں کو چاہیے‘ کہ وہ جہاں جہاں اور جن جن ممالک میں‬
‫ہیں‘ اس کام کو لایعنی قرار نہ دیں‘ بل کہ لکھنے میں ان کے‬
‫اطوار اختیار کرنا کوئی عیب نہیں۔ اہل زبان کو اسے پڑھنے‬
‫میں‘ کوئی دشواری محسوس نہیں ہو گی۔ جس کا واضح ثبوت‬

‫عربی کی چینی طور میں کی گئی کیلی گرافی‘ موجود ہے۔‬

‫‪......................‬‬






































Click to View FlipBook Version